13 مارچ 2026 - 05:05
یوم القدس کی آمد پر دشمنوں کے لئے مختلف قسم شب رقم ہوئی / ابراہام لنکن کی چھٹی ہوئی، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا: قدس کی آزادی قدس اور غاصب اسرائیل کی نابودی کو اللہ کی مدد سے عملی جامہ پہنائیں گے / اطلاعات کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج کا ابراہام لنکن طیارہ بردار بحری جہاز، ایران کے میزائلوں کا نشانہ بننے کے بعد  نان آپریشنل ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے معرکۂ وعدہ صادق-4 کے 35ویں بیان میں کہا ہے: ایک ٹن وزنی وار ہیڈ کا حامل خیبرشکن میزائل صہیونی ٹھکانوں پر اترا ہے۔

اس بیان کے مطابق، وعدہ صادق-4 کی 44ویں لہر تئیسویں رمضان المبارک کی شب، کوڈنیم "یا شدید العقاب" کےساتھ شروع ہوئی اور یوم القدس کی آمد پر دشمنوں کے لئے ایک مختلف شب رقم کر دی۔

مغربی قدس کے کچھ علاقوں اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کاروائی شہدائے طریق القدس اور شہدائے عظمت خاص طور پر شہید لیفٹننٹ جنرل حسین سلامی کی یاد میں انجام پائی گئی۔

موفق السلطی امریکی اڈہ اور منامہ اور اربیل میں امریکی اڈوں کو شدید میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ادھر عراق میں ایک امریکی بوئنگ کے سی-130 اسٹراٹو ایئر ٹینکر کو مار گرایا۔ جو ایک لڑاکا طیارے کو فضا میں ایندھن دے رہا تھا۔ اس واقعے میں 6 امریکی دہشت گرد فوجی واصل جہنم ہوئے۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا: قدس کی آزادی قدس اور غاصب اسرائیل کی نابودی کو اللہ کی مدد سے عملی جامہ پہنائیں گے اور اللہ پر توکل کرکے امت مسلمہ پر فراخی اور وسعت کے دروازے کھول دیں گے۔

سپاہ پاسداران نے امریکی افواج سے مخاطب ہوکر کہا: امریکی فوجیو! خطے کو جلد از جلد ترک کرو ورنہ تمہیں ہوٹلوں، سرنگوں، صنعتی ٹاؤنز اور زیر زمین پناہ گاہوں، غرضیکہ جہاں بھی ہو ملبے تلے دبا کر ہلاک کر دیں گے۔

ادھر مسلح افواج کے مرکزی خاتم الابنیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کا ابراہام لنکن طیارہ بردار بحری جہاز، ایران کے میزائلوں کا نشانہ بننے کے بعد  نان آپریشنل ہو گیا ہے۔ یہ جہاز کئی مرتبہ سپاہ پاسداران کے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا تھا اور اب خبر آ رہی ہے کہ مکمل طور نان آپریشنل ہوگیا اور ناکام و نامراہ ہوکر، اور علاقہ چھوڑ کر واپس امریکہ جا رہا ہے۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں ـ معمول کے مطابق ـ اعلان کیا ہے کہ یہ جہاز دشمن کی فائرنگ کا نشانہ نہیں بنا بلکہ خود ہی فرینڈلی اسپیس میں، گر گیا اور تیل وصول کرنے والا طیارہ بچ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha